جلال پور جٹاں پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، 5 منشیات فروش گرفتار۔
گجرات، تھانہ صدر جلالپور جٹاں پولیس نے چرس فروخت کرنے والے 5 ملزمان کو جلالپور جٹاں کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔
پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم جنید بٹ سکن جید پور کو گرفتار کر کے 2 کلو 460 گرام چرس برآمد کی۔
ملزم اسد علی ساکن میووال سے 1240 گرام چرس برآمد کی۔
ملازم ثقفی حیدر ساکن عمران پورہ کو گرفتار کر کے 1280 گرام چرس برآمد کی جبکہ ملزم زاہد مٹو ساکن میووال سے 1260 گرام چرس برآمد کی۔
ملزم شاویز قیصر 1250 گرام چرس برآمد کی۔
ملزمان کے قبضہ سے ٹوٹل 7 کلو کے قریب چرس برآمد کرنے کے بعد مقدمات درج کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔