ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے مطابق جیل میں اپنی بہن سے ملاقات کے دوران انہیں ایسا لگا جیسے انکے سامنے ایک زندہ لاش کھڑی تھی۔
ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عافیہ صدیقی سے امریکی جیل میں ملاقات کا احوال بیان کیا۔
عافیہ صدیقی کی حالت لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتی:فوزیہ صدیقی
ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے کہا کہ ‘پہلی ملاقات میں عافیہ کو آواز سے پہچانا، شکل سے نہیں۔ عافیہ نے مجھے کہا کہ آپ تو پہلے سے بھی پتلی ہوگئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا میں نے جسے دیکھا وہ میری بہن نہیں لگ رہی تھی۔ ایک طرف سے چہرہ جھلسا ہوا تھا، سارے دانت ٹوٹے ہوئے تھے۔ یہ سب دیکھ کر میں خود بہت پریشان ہوگئی تھی۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ جو پیسے میں عافیہ کو بھیجتی تھی، وہ ان کو نہیں ملے۔ میری پہلی ملاقات کے بعد دوسری بار پیسے مل گئے۔ دوسری ملاقات پہلی سے کہیں بہتر تھی اور عافیہ بھی پرامید تھی۔