اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پیپلزپارٹی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی

پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے سینئر قانون دان اور پی پی رہنما لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’لطیف کھوسہ کو بارہا یاد کرایاکہ پارٹی لائن اورطے کردہ حدود کو پار نہ کریں لیکن انہوں نے ہدایت پر عمل نہیں کیا۔

پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ لطیف کھوسہ بطور وکیل پیپلزپارٹی میں آئے مراعات بھی لیتے رہے جبکہ وہ اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل بھی لگانا چاہتے تھے۔

پنجاب کے صدر نے کہا کہ لطیف کھوسہ نے عہدہ نہ ملنے کی صورت میں پارٹی قیادت کے خلاف بلیک میلنگ شروع کی۔