اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے مذاکرات کی خبروں کی تردید کردی۔

اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور پی ٹی آئی کی بیک ڈور چینلز میں بھی کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو بہانہ بنا کر ہمیں نشانہ بنایا گیا، ملک تب آگے بڑھے گا جب قانون کی عملداری ہوگی، ایک پارٹی کو فائدہ دیکر جعلی حکومت بنائی گئی، ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو فنڈز اور مرضی کا چیف سیکرٹری نہ دینا افسوس ناک ہے اور صوبے کو مرضی کا چیف سیکرٹری نہ دینا فیڈریشن کے خلاف ہے، حکمران اپنی ذات اور انا سے باہر نکلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت پارٹی کا اہم ورکر ہے اور ان کی پارٹی کیلئے خدمات ہیں، شیر افضل کو سیاسی کمیٹی سے ہٹانے سے متعلق معلومات نہیں۔

latest urdu news