اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

رہنما پی ٹی آئی نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اسلام آباد میں نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم اشخاص کے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے رؤف حسن کی حالت خطرے سے باہر ہے، ان پر ایک نجی نیوز چینل کے دفتر کے باہر حملہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وہ رؤف حسن پر حملے کے متعلق انویسٹی گیشن کر رہی ہے۔

ملک کے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے رؤف حسن پر حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رؤف حسن پر حملے کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے، یہ سنگین معاملہ ہے، درحقیقت یہ حملہ پارٹی پر حملہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی ارکان نے ایوان میں ’’شرم کرو، شرم کرو‘‘ کے نعرے لگائے، پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہم واک آؤٹ کریں گے، پی ٹی آئی ارکان نے رؤف حسن پر حملے کے خلاف سینیٹ سے واک آؤٹ کیا۔

latest urdu news