اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

چیف جسٹس نے ماضی میں جو کچھ برداشت کیا ہمیں وہ بھولنا نہیں چاہیے، وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے ماضی میں جو کچھ برداشت کیا ہمیں وہ کبھی بھی بھولنا نہیں چاہیے بلکہ سبق سیکھنا چاہیے۔

اسلام آباد، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اداروں میں تصادم کی صورتحال نہیں ہے، ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان انتہائی قابل احترام شخص ہیں، چیف جسٹس نے ماضی میں جو کچھ برداشت کیا ہمیں وہ بھولنا نہیں چاہیے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اگر عسکری و دفاعی ذمہ داریاں بھی عدالتوں نے نبھانی ہے تو نظام کیسے چلے گا؟ جیسے ریمارکس رپورٹ ہوئے اس سے تکلیف ہوئی۔

شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے لیے پولیس کی معاونت کی جائے گی۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ آج کا نہیں چار دہائیوں کا ہے،  آج میٹنگ کا مقصد ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق کمیٹی کی تشکیل تھی

سینیٹ اجلاس میں اپنے خطاب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے تمام ارکان تنخواہیں نہیں لے رہے، وزراء کی سرکاری رہائش گاہ اور 300 لیٹر پٹرول کی سہولت ہے۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف دور میں رائل پام سمیت ریلوے کی قیمتی اراضی کا غلط استعمال کیا گیا، ہم کہتے ہیں کہ حکومتوں کو کاروبار میں نہیں کرنا چاہیے، برٹش ریلویز نے اپنے 90% کاروبار کی نجکاری کی ہے۔

latest urdu news