اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پنجاب میں ڈینگی وائرس کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری

لاہور، پنجاب میں ڈینگی وائرس کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی وائرس کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور سے ڈینگی بخار کا ایک کیس رپورٹ ہوا، فیصل آباد میں ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ گوجرانوالہ اور چنیوٹ سے ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

پنجاب میں رواں سال ڈینگی کے 125 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، اس کے علاوہ اس سال راولپنڈی میں ڈینگی بخار کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایڈیِز ایجپٹی وہ مچھر ہے کہ جس نے پاکستان سمیت پورے ملک میں ڈینگی وائرس کی صورت میں تباہی مچائی ہے، یہ دھبے والا مچھر پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے بعد ستمبر سے دسمبر تک کے ماہ میں پایا جاتا ہے۔

latest urdu news