اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے پر اتفاق

لاہور، عوام کو ریلیف دینے کے لیے لیگی رہنماؤں نے اجلاس میں حکومتی اخراجات میں کمی اور 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ہے۔

لیگی رہنماؤں نے مشاورتی اجلاس میں حکومتی اخراجات میں کمی پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی وفاقی اور صوبائی سطح پر سرکاری اخراجات میں کمی کی تجاویز قبول کرلی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کی جانب سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کوریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے مطابق تیار کیا جائے، اجلاس میں مستقبل کے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ممکنہ ریلیف یقینی بنانے کے اقدامات سے متعلق تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

latest urdu news