اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے

لیڈز، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق دونوں کرکٹرز اپنے بیٹس کیلئے انگلینڈ کے شہر لیڈز سے سسیکس گئے جہاں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے۔

بتایا جارہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان نے بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند اور ضرورت کے بیٹ بنوائے۔

اس حوالے سے کرکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹ خود بنوائے ہوں تو پھر کھلینے کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے۔

واضح رہے اس وقت قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں موجود ہے، جہاں وہ انگلینڈ کیساتھ سیریز کھیلے گی۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز 22 سے 30 مئی کے درمیان ہوں گے جبکہ پاکستان کی طرح انگلینڈ کی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی۔

واضح رہے کہ اگلے ماہ سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہو رہا ہے۔

latest urdu news