اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ریلوے پھاٹک پر تعینات ملازمین عرصہ دراز سے تنخواہوں سے محروم

گجرات، ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ گجرات کے تمام ریلوے پھاٹکوں میں تعینات ملازموں کو عرصہ دراز سے تنخواہیں نہیں مل رہی جسکے باعث وہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ریلوے پھاٹک کے ملازمین کی تنخواہیں محکمہ ہائی وے کے مینٹیننس فنڈز سے مشروط ہیں، اگر 20 ملین کی رقم جاری ہو تو تنخواہیں ادا کی جاسکتی ہیں۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ انجینئر ریلوے جہلم نے ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے ہمیں یہ بتایا ہے کہ انہوں نے اس معاملے میں متعدد بار ایکسئن ہائی وے سے بات کی ہے لیکن ابھی تک فنڈز کا اجرا نہیں ہو سکا ہے۔

اسسٹنٹ انجینئر ریلوے محمد ثاقب کا یہ کہنا ہے کہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر متعدد ریلوے پھاٹک کے ملازمین نوکریاں چھوڑ چکے ہیں، کچھ ملازمین اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں، اگر ملازمین کی تنخواہیں انہیں نہ ملی تو پھاٹک بند کر دیے جائیں گے اسکی ساری ذمہ داری ڈی سی گجرات اور ایکسئن ہائی وے پر عائد ہوگی۔

ڈی سی گجرات صفدر حسین ورک کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہم نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو اس معاملے میں لیٹر بھیج دیا ہے امید ہے کہ رواں ماہ فنڈز کی منظوری ہو جائیگی۔

latest urdu news