اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد

واشگنٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائدکر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر نئی فرد جرم خفیہ دستاویزات سے متعلق لاپروائی پر عائد کی گئی، وہ منگل کو میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو بے قصور اور مقدمے کو جھوٹا قرار دیدیا ۔

ڈونلڈٹرمپ کو جنسی زیادتی کیس میں سزا سنا دی گئی

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فرد جرم سے آگاہ کیا گیا ، مقدمہ افواہوں پر مبنی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ منگل کو میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے۔

اس کے علاوہ سابق امریکی صدر کونیویارک میں بھی فوجداری مقدمے کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہیں اور تمام ری پبلکن امیدواروں میں اب بھی سب سے زیادہ مقبول ہیں ۔