اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، جعلی مقابلے کی آڑ میں 2 کشمیری شہید

بھارتی فوج نے جعلی آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

سری نگر، مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکاری کیجانب سے ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنت نظیر وادی ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض فوج نے گھر گھر تلاشی لی اور بغیر اجازت گھر کی چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس گئے۔

بھارتی فوج نے گھر میں گھس کر 2 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کیلئے مقابلے کا ڈراما رچانے کی ناکام کوشش کی۔

مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ نوجوان مسلح تھے اور سرچ آپریشن کے دوران فوج پر حملہ کیا اور جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔

latest urdu news