اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

محسن نقوی نے 6 بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز بڑھانے کا پلان طلب کرلیا

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اگلے 7 دنوں میں 6 بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز بڑھانے کا جامع پلان طلب کرلیا۔

وزیر داخلہ نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں پاکستان بھر کے نادرا سینٹرز کے ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 6 بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز بڑھانے کا پلان طلب کیا، 6 بڑے شہروں میں لاہور، کراچی، پشاور، راولپنڈی اور کوئٹہ شامل ہیں۔

محسن نقوی نے ان 6 بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز بنانے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محسن نقوی نے جعلی شناختی کارڈ مافیا کے خاتمے کیلئے سخت ایکشن لینے کا بھی حکم دیا ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عوام کی آسانی اور فلاح و بہبود کیلئے نادرا سینٹرز میں ایسا ماحول بنایا جائے کہ جس سے مشکلات کم سے کم ہو سکیں اور عوام باآسانی مستفید ہوسکے۔

latest urdu news