پاکستان کے بڑے کاروباری گروپ نیئرکارپٹ کا گرینڈ سٹی کھاریاں میں انویسٹمنٹ معاہدہ طےپاگیا

کھاریاں(شاہداقبال)پاکستان کے بڑے کاروباری گروپ نیئر کارپٹ اور اوورسیز پاکستانیوں نے مل کر گرینڈ سٹی کھاریاں میں سوکنال اراضی کیلئے انویسٹمنٹ کر دی ، انویسٹمنٹ تقریب میں نیئر کارپٹ کے ڈائریکٹر چوہدری اظہر حسین اور گرینڈ سٹی کے ڈائریکٹر ریحان گیلانی نے انویسٹمنٹ ایگریمنٹ پر دستخط کیے،

جبکہ سابق ایم این اے چوہدری مبشر حسین نے انویسٹمنٹ کی پہلی قسط کا چیک پیش کیا ، چودھری مبشرحسین، چودھری عابدرضا، چودھری اظہرحسین اورریحان بن وارث گیلانی نےبیلچہ چلاکر گرینڈسٹی کے سیکٹربی کاافتتاح کیا،

چوہدری اجمل خان گوٹریالہ اورچوہدری اعتزازتاج سمیت اوورسیز پاکستانی کی زیرنگرانی بننے والے اتفاق انٹرپرائزز کا افتتاح بھی کیا،

تقریب کے چیف گیسٹ سابق ایم این اے چودھری مبشرحسین، چودھری اظہرحسین (نیئر کارپٹ)تھے، ایم این اے چودھری عابد رضا، ایم ایل اے چودھری رخسار گجر نے خصوصی شرکت کی، چودھری مبشرحسین، چودھری عابدرضا، چودھری اظہرحسین، چودھری رخسار گجر نے فیتہ کاٹ کراتفاق انٹرپرائززکاافتتاح کیا، مہمانوں کااستقبال ریحان بن وارث، چودھری محمدحنیف،چودھری اعتزازتاج، چودھری اجمل خان گوٹریالہ،سیدکلیم گیلانی نے کیا، تقریب میں چودھری اشرف ریحانیہ،راجہ نوازپوران، چیئرمین راجہ طاہرحبیب تھون، حاجی صفدرکریالہ، راجہ پرویزکریالہ، سابق صوبائی صدرفلورملزایسوسی ایشن چودھری افتخارمٹو، عاصم مشتاق بٹ، عدنان نسیم سیٹھی، خان اسلم خان، راجہ تیمورطارق، چودھری نعمان اشرف، ڈاکٹرجاوید ریاض، سیدندیم گیلانی صدر کھاریاں پریس کلب، چودھری منظورحسین میرہ، ملک وحیدرضا، چودھری مقصودیوکے، ڈاکٹرعباس گلیانہ، ملک اقبال اعوان ضلعی صدرمرکزی انجمن تاجران جہلم ، کونسلرراجہ اشتیاق احمدکریالہ، عثمان انورچیئرمین زکوٰۃ کمیٹی سمیت دیگرنے بھرپورشرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے چودھری مبشرحسین کا کہنا تھاکہ گرینڈسٹی نے پہلی ہی نظرمیں اپناگرویدہ بنالیاتھا اب چودھری اظہرحسین کی جانب سے گرینڈسٹی میں انویسٹمنٹ کی وجہ سے ہم اسکی ترقی اورکامیابی کیلئے دعاگوہیں،گرینڈسٹی کی انتظامیہ کے خلوص ،ثابت قدمی اورپختہ عزم کودیکھ کریقین ہے کہ پہاڑوں میں واقع اس خوبصورت اورپُرفضا سوسائٹی کوبڑاشہربنتے دیرنہیں لگے، اپنے خطاب میں سیدریحان بن وارث گیلانی کاکہنا تھا کہ پاکستان کے بڑے کاروباری گروپ نیئرکارپٹ کاگرینڈسٹی میں انویسٹمنٹ کرنے سے افواہیں پھیلانے والوں کوتگڑاجواب مل گیاہے، چودھری مبشر حسین، چودھری اظہرحسین کوگرینڈسٹی میں خوش آمدیدکہتے ہیں انشاء اللہ انکے اعتمادپر پورا اترینگے، سیدریحان بن وارث کامزیدکہنا تھاکہ 4اضلاع کے سنگم پرواقع واحد باقاعدہ منظورشدہ ہاؤسنگ سوسائٹی گرینڈسٹی کھاریاں میں گجرات، جہلم، منڈی بہاؤالدین اورمیرپوراضلاع کےلوگوں نے پلاٹس خریدلئے ہیں ترقیاتی کاموں میں تیزی سے تعمیراتی عمل بھی تیزہورہاہے انشاءاللہ ایک سال کے اندرگرینڈسٹی بڑاشہربن کرابھرے گا، گرینڈسٹی کوانٹرنیشنل اسٹینڈرڈزکے مطابق پلان کیاہے، ڈائریکٹر گرینڈسٹی محمدحنیف نےکہاکہ گرینڈسٹی ضلع گجرات کی پہلی منظورشدہ ہاؤسنگ سوسائٹی ہے جس میں اراضی کے خریداروں کوقبضے بھی دیئے جارہے ہیںمگرپیدائشی منفی سوچ کے حامل افرادکوعلاقے میں ترقی ہضم نہیں ہورہی، ان کاکہنا تھا کہ گرینڈسٹی میں بڑی ایجوکیشنل چین، اسٹیٹ آف دی آرٹ صحت کی سہولیات، میرج ہالز، پارکس،جمنازیم،کمیونٹی کلب،کشادہ سڑکیں، مکمل سیکیورٹی انتظامات سمیت دیگرجدید سہولیات میسرہونگی،چودھری محمدحنیف کاکہنا تھاکہ چودھری مبشرحسین اورچودھری اظہرحسین کے ویژن کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مستقبل کاادراک کرتے ہوئے گرینڈسٹی میں انویسٹمنٹ کا آغازکیاہے۔