اورنج لائن ٹرین کب چلےگی؟

اورنج لائن ٹرین منصوبہ کی تکمیل کی تاریخ کا اعلان، اہلیان لاہور کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین منصوبہ کی تکمیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے منصوبہ مئی میں مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد 21 مئی 2018ء کو اورنج لائن ٹرین کی ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعداس منصوبے کو 28 ستمبر 2018ء کو مکمل طور پر فعال کر دیاجائے گا جس کے بعد اہلیان لاہور کے ساتھ ملک و بیرون ملک سے آئے سیاح بھی اس شاندار سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ اورنج لائن ٹرین منصوبہ ایک 50کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ عدالت میں چیلنج ہونے کی وجہ سے کئی ماہ تعطل کا شکار رہا ہے۔