عمران خان پرگجرات میں جوتاپھینکنے والانوجوان کون نکلا؟

گجرات(فرحان مرزا)عمران خان پرٹانڈہ میں جوتاپھینکنے کی کوشش ناکام ہوگئی،پولیس کے مطابق حراست میں لیاگیاملزم تحریک لبیک یارسول کے مرکزی قائدپیرافضل قادری کے مراڑیاں شریف مدرسے کاطالب علم ہے،نوجوان کوورکرزنے پکڑکردھلائی کے بعدپولیس کے حوالے کردیا، ملزم احمدسفیان انصاری ولدغلام پنجتن انصاری نواحی گاؤں بڑیلہ شریف کارہائشی بتایاجارہاہے،ملزم کاکہناتھاکہ عمران خان کو جوتا مارنا چاہتا تھا مگر جوتاایک خاتون کوجالگا،فی الحال نوجوان ٹانڈہ پولیس کی حراست میں ہے،پولیس مصروف تفتیش ہے۔