’’عوامی رابطہ مہم ‘‘شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(محمدجابر)تحریک انصاف نےملکی قیادت سنبھالنےکےتقریباً ڈھائی ماہ بعد ملک گیر سطح پر ’’عوامی رابطہ مہم ‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس مہم میں عوامی اجتماعات اور کھلی کچہریاں شامل ہوں گی، اس عوامی رابطہ مہم کامقصدعوام کو پی ٹی آئی کی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں و پالیسیوں سے آگاہ کرنا ہے، عوامی رابطہ مہم کے انعقاد کا فیصلہ پی ٹی آئی قیادت نے تفصیلی مشاورت کے بعد کیا ہے،پی ٹی آئی کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت جہاں ملک کے مسائل کے حل کیلیے جامع حکمت عملی کے تحت پالیسیوں کو تشکیل دینے کے ساتھ ان کے حل کیلیے عملی اقدام کر رہی ہے۔