پی آئی اے کی پروازوں میں قصیدہ شریف سنانے کا آغاز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنی پروازوں کے دوران جہاز میں موسیقی پر پابندی لگاتے ہوئے قصیدہ بردہ شریف سنانے کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق قومی پرواز کے دوران سفر میں قصیدہ بردہ شریف سنانے کا اقدام پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایئرمارشل ارشد ملک کی ہدایت پر کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کی تمام پروازوں میں مدھم موسیقی بجا کرتی تھی۔پی آئی کی اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازوں پر موسیقی کے بجائے قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا۔خیال رہے کہ پی آئی اے پروازوں پر روانگی سے قبل سفر کی دعا بھی پڑھی جاتی ہے۔ پی آئی اے نے تجرباتی طور پر بوئنگ 777 طیاروں پرقصیدہ بردہ شریف سنایا۔ واضح رہے کہ پی آئی کے چیئرمین نے چند روز قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی پرواز کی بحالی کے لیے کم مدتی اور طویل المدتی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔