سعودی ولی عہد نے سعودی جیلوں میں قید 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو رہاکرنے کا حکم دیا۔

اسلام آباد:ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی درخواست کے بعد فوری طور پر سعودی جیلوں میں قید 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے میں وزیر اعظم عمران خان نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درخواست کی تھی کہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کیا جائے۔