اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,699FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

معروف صحافی حامد میر کو جیو کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ،نجی ٹی وی اینکر کا دھماکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز رپورٹ)آنے والے چند دنوں میں معروف صحافی، کالم نگار و تجزیہ نگارحامد میر جیو نیوز چھوڑ رہے ہیں، نجی ٹی وی روز نیوز کے ایک پروگرام کے دوران اینکر کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی روز نیوز کے ایک پروگرام میں اینکر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں حامد میر جیو نیوز کوممکنہ طور پر خیر آباد کہہ دیں گے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اینکر کا کہنا تھا کہ حامد میر نے اپنے کالم میں بھی اس طرح اشارہ کیا ہے کہ کیسے انہیں پانامہ کیس کے حوالے سے حکومتی وزرا کی جانب سے پریشرائز کیا گیا ۔ اینکر کا کہنا تھا کہ اپنے کالم میں حامد نے لکھا ہے کہ جب پانامہ کیس شروع ہوا تو میں نے اس حوالے سے سوالات اٹھانا شروع کئے تو حکومتی وزرا کی جانب سے پہلے مرحلے میں مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ ناراض ہیں پھر اس کے بعد پریشر ڈالا گیا ، اپنے کالم میں حامدمیر نے نہ صرف حکومت بلکہ اپنوں سے بھی گلہ کیا ہے۔ اینکر نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حامد میر نے اس بات کا بہرحال کھل کر اظہار تو نہیں کیا مگر جیو کی انتظامیہ اور مالک میر شکیل الرحمن کی جانب سے بھی حامد میر کو یہی ہدایات دی گئی تھیں کہ پانامہ کیس کے حوالے سے آپ وہی موقف رکھیں جو کہ حکومتی موقف ہے۔ اپنے کالم میں حامدمیر نے نہ صرف حکومت بلکہ اپنوں سے بھی گلہ کیا ہے۔ اینکر نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حامد میر نے اس بات کا بہرحال کھل کر اظہار تو نہیں کیا مگر جیو کی انتظامیہ اور مالک میر شکیل الرحمن کی جانب سے بھی حامد میر کو یہی ہدایات دی گئی تھیں کہ پانامہ کیس کے حوالے سے آپ وہی موقف رکھیں جو کہ حکومتی موقف ہے۔نجی ٹی وی روز نیوز کے اینکر نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔