اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,940FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاناما عملدرآمد کیس پر تیسری سماعت، وزیر اعظم کے وکیل دلائل جاری

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پاناما عملدرآمد کیس کی تیسری سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے جہاں وزیر اعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث اپنے دلائل دے رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے اثاثے ظاہر کیے اور تفصیلات جے آئی ٹی کو فراہم کی ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجا ز افضل کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پاناما عملدرآمد کیس کی تیسری سماعت کررہا ہے ۔بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجازا لاحسن شامل ہیں۔وزیر اعظم نوازشریف کے وکیل کے دلائل آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد پیر سے شروع ہونے والی سماعت کے دوران تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کی جانب سے دلائل مکمل ہو چکے ہیں جس کے بعد وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث اپنے دلائل دے رہے ہیں ۔ گزشتہ سماعت کے دوران ان کے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کرد ی ۔ آج خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد مریم نواز ، حسن اور حسین نواز کے وکلاءدلائل دیں گے۔