اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پانامہ کیس کے ہنگامے میں قطری شہزادے کی ایک بار پھر دھواں دار انٹری، سب پریشان ہو گئے

اسلام آباد: حمد بن جاسم کا خط جے آئی ٹی کو موصول ہو گیا ذرائع کے مطابق شہزادے کے خط کی تصدیق قطری وزارت خارجہ نے کی ہے۔ جو سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا ہے۔ خط کے متن میں شیخ حمد نے ایک بار پھر جے آئی ٹی کو دوحا آنے کی دعوت دی ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کو ملاقات کے لئے پہلے جو خط بھجوایا تھا اس کے جواب کا انتظار کر رہا ہوں۔جے آئی ٹی آئندہ ہفتے دوحا آ کر میرے پہلے 2 خطوط کی تصدیق کر سکتی ہے۔خط میں قطری شہزادے نے یہ بھی کہا کہ یقین دہانی کرائی جائے کہ مجھ پر پاکستانی قانون کا اطلاق نہیں ہو گا۔یاد رہے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے جہاں فریقین کے وکلا کی جانب سے دلائل دیئے جا رہے ہیں۔قطری شہزادے کا ایک اور خط آنے سے کیس کے دیگر فریقین میں ایک بار پھر پریشانی لہر دوڑ گئی ہے۔