اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,719FansLike
9,986FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاناما معاملے کو ٹرائل کورٹ میں لے جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، دانیال عزیز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کیخلاف ثبوت موجود نہیں اس لیے پاناما کیس کو ٹرائل کورٹ میں لے جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کیس کو ٹرائل میں لے جانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں لیکن وہاں کیا ہوگا جب وزیراعظم نواز شریف کیخلاف کوئی ثبوت ہی نہیں۔ تحریک انصاف کے وکیل عدالت میں بیرونی فنڈنگ کا اعتراف کرچکےہیں، لیکن نیازی سروسز لمیٹڈ چھپانے پر عمران خان کے خلاف کارروائی نہیں ہورہی، یوں لگ رہا ہے جیسے قانون صرف ایک خاندان کے لیے بنا ہے، درحقیقت 2018 کے الیکشن سے پہلے مسلم لیگ (ن) کا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے۔ مسلم لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں مشینری سے متعلق غلط بیانی کی گئی کیونکہ دبئی میں مشینری کی نقل و حمل کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہوتا، (ن) لیگ کے وکلاء نے دوران جرح جے آئی ٹی کی کارروائی کی دھجیاں اڑادیں، جلد نمبر ایک میں درج ہے کہ دستاویزات تصدیق شدہ اور قابل استعمال نہیں، کیا واجد ضیاء کے کزن کی لاء فرم کوئسٹ کی تحقیقات کی جائیں گی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان اشتہاری ہیں اور ان پر بیرون ملک سےفنڈنگ لینے کا الزام ہے، جب کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کا کوئی قصور نہیں۔