اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نجم سیٹھی کی نامزدگی کیخلاف درخواست فریقین کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری

نجم سیٹھی کو مزید تین سال کیلئے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر نامزد کرنے کیخلاف دائردرخواست پر فریقین کو پری ایڈمیشن نوٹسز جاری کر دیئے گئے
اسلام آباد: ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پری ایڈمیشن نوٹسزجاری کئے ۔ طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بدانتظامی کے باعث کھیل کو نقصان پہنچا ۔نجم سیٹھی پی سی بی کے تمام معاملات کو کنٹرول کر رہے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ چیئرمین پی سی بی کو قانونی معاملات پر اٹھنے والے تمام اخراجات کی تفصیل پیش کرنے کی ہدایت کی جائے جبکہ درخواست پر فیصلے تک پی سی بی کے انتخابات روک کر شہریار خان کو بطور چیئرمین کام جاری رکھنے کا حکم دیا جائے اور پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اُن کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے ۔ درخواست میں وفاق، وزیراعظم کو بطور پیٹرن انچیف پی سی بی بذریعہ پرنسپل سیکریٹری ، چیئرمین پی سی بی، نجم سیٹھی اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیاہے ۔