پوری سندھ اسمبلی کوبدنیت اوروفاق کے خلاف کہاگیا۔وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (نیوزالرٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا نیب کے متبادل قانون لاناہمارے دائرہ اختیار میں ہے، نیب اور ایف آئی اے کاقانون وفاق نے پاس کیا، چیئرمین کی تعیناتی میں حکومت کاکوئی کردارنہیں،ان خیالات کا اظہارمرادعلی شاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا پہلے ہمیں بدنیت اوروفاق کےخلاف کہاگیا، سپیکرسمیت پورے ہاؤس کوبدنیت کہاگیاگورنر کے پیغام کے بعد اسمبلی بل کو دوبارہ پاس کرچکی ہے،ہم نے چیئرمین کی تعیناتی کےلئے 6 رکنی کمیٹی بنانے کا کہا ہے6 ارکان کوسندھ اسمبلی سے منتخب کیاجائےگا،کمیٹی میں سپیکر اور ارکان اسمبلی بھی شامل ہونگے،میں وفاق پرآپ سے کہیںزیادہ یقین رکھتاہوں،انہوں نے کہا وفاقی وزیرکوکالعدم تنظیموں کے نام د یئے تھے کیا وفاقی حکومت کیلئے کھلی چھٹی ہے ،نیب کسی چیز پر ہاتھ ڈال دے تو کوئی کچھ نہیں کر سکتے ،آر او پلانٹس کو نیب نے کلین چٹ دی ہے ، ٹریکٹراسکیم میں بھی غبن ثابت ہوا، واٹرکمیشن چل رہاہے،عدالت جوکہے گی کریں گے۔