اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیاسی جماعتوںکی برانچوں نے کمیونٹی کوتقسیم کردیا،مدثربصیر

برمنگھم(اوورسیز ڈیسک) پاکستان رابطہ کونسل مڈلینڈ کے سکریٹری مدثر بصیر نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپ میں آباد کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی برانچوں نے تقسیم کر رکھا ہے بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان کے الیکشن میں ووٹ کا حق دیا گیا تو کمیونٹی مذید اختلافات اور انتشار کا شکار ہوگی مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوگا پاکستانی حکومتیں اگر مسائل کے حل میں مخلص ہوتی تو پاکستان کا سفارتخانہ اوورسیز کے ممبران اسمبلی اور وزارتیں موجود ہیں مگر کسی کو کوئی دلچسپی نہیں برطانیہ سے جانے والے پاکستانیوں کو پہلے ائیرپورٹ پر لوٹا جاتا پھر گھر تک پہنچنے تک کسی کو کوئی سکیورٹی اور تحفظ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان اور آزاد کشمیر سے آنے والے لیڈر کشمیر پر فوٹو سیشن دعوتوں اور استقبالیوں اور کشمیر کے نام پر سیروتفریح کے لیے آتے ہیں مظلوم کشمیر ی عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے ان کی تحریک آزادی میں ایسا کوئی کارنامہ اور کارکردگی نہیں ہے کہ وہ کسی کو بتا سکیں کہ انہوں نے اپنے محاذ پر کیا کام سرانجام دیا ہے پاکستان اور آزاد کشمیر سے یہ لیڈر اگر برطانیہ نہ آئیں تو ان پر ضائع ہونے والے وسائل تحریک آزادی کے کام آسکتے ہیں ۔ مدثر بصیر نے کہا کہ برطانیہ میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی جس بڑی تعداد میں آباد ہے اسے اگر پاکستان اور آزاد کشمیر کی اندرونی سیاست سے پاک رکھا جائے تو کمیونٹی کے بے شمار مسائل حل ہوسکتے ہیں پارٹیوں میں تقسیم لوگ کوئی مثبت کردار ادا نہیں کر سکتے ایک دوسرے کو برداشت کرنے لیے تیار نہیں خوشامندی عناصر کا ایک طبقہ اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے اور کشمیریوں کی لاشوں پر سیاست ہو رہی ہے جس کی وجہ سے نئی نسل کشمیر کاز سے دور اور پاکستان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔