ایم کیوایم لندن کے2ٹارگٹ کلرگرفتار،ملزمان نےاعتراف جرم کرلیا

کراچی: رینجرز نےایم کیوایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتارکرنے کا دعوی کیاہےکہ جنہیں جنوبی افریقہ سے وائس میسج بھیجا گیا تھا۔ کراچی میں رینجرزکے کرنل قیصرنےپریس کانفرنس کرتےہوئے بتایاکہ سترہ جولائی کو فائرنگ سے دو افراد قتل ہوئے تھے، گرفتار ملزمان کو جنوبی افریقہ سے واٹس ایپ میسج ملا۔ کرنل قیصردونوں ملزمان نےواردات کا اعتراف کرلیا۔کرنل قیصرملزمان کوپکڑنےکےلئے کئے گئے آپریشن میں چشم دیدگواہ نے گواہی دی۔دونوں موٹر سائیکل سوار پکڑے جا چکے ہیں۔ رینجرز حکام نےبتایاکہ محمد رحیم شوٹر تھا، محمد دانش موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔ رینجرزحکام نےبتایاکہ بانی ایم کیو ایم نے ملزمان کو شاباش دی۔ کرنل قیصر نےبتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان مخالف نفرت انگیز مواد کی تشہیر کی جارہی تھی۔ملزمان کراچی میں خفیہ طور پر بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ کررہے تھے۔شریک ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔ رینجرز حکام کاکہناتھاکہ وہ وقت گزر گیا جب ایک کال پر لاشیں گرتی تھیں۔ایک کال پر کراچی بند کردیا جاتا تھا۔ تاہم اب بہادر کراچی والوں نے تشدد کی کارروائیوں کو مسترد کردیا۔ رینجرز حکام نے بھرپورعزم کے ساتھ کہاکہ رینجرز کی پوری نظر ہے،ایسی ہر سازش سے نمٹ لیں گے۔