اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آئندہ الیکشن میںاوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے،زینب خان

برمنگھم (اوورسیز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف برمنگھم برانچ کی سیکرٹری اطلاعات زینب خان نے کہا بیرون ملک پاکستانیوں کو 2018 الیکشن میں حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق دیا جائے اور پاکستانی جو اوورسیز میں اپنے ملک اور وطن کے لئے کلیدی کردار ہر صورت کرتے ہیں تو کوئی جرم نہیں کہ انہیں اپنے ووٹ کا استعمال کرنے سے محروم رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ اوصاف سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے چار مطالبات میں سے ایک مطالبہ سمندر پار پاکستانیوں کو 2018 کے انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کی آواز بن چکی ہے ہمارا جو مطالبہ ہے کہ آئندہ الیکشن کمیشن اور قانون اور آئینی حیثیت سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے ہم اس پر پوری آواز کے ساتھ عمل درآمد کروانے میں کردار ادا کریں گے اور کرپٹ نظام اور مافیا جو برسوں سے پاکستان کے قومی خزانے کی لوٹ مار میں ملوث ہے اس کا بھرپور راستہ روکیں گے تاکہ قومی خزانے کی امانت سے حق دار کو حق مل سکے اور پاکستان میں ترقی کا صحیح معنوں میں پہیہ چلے۔