اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوازشریف بطور وزیراعظم 14 اگست کوپرچم کشائی نہیں کرسکیں گے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف 14 اگست سے قبل وزیراعظم نہیں رہیں گے جب کہ چوہدری نثار کے وزیراعظم بننے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان جاوید چوہدری سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا نوازشریف 14 اگست کو بطور وزیراعظم پرچم کشائی کر سکیں گے کیوں کہ وہ 14 اگست سے قبل وزیراعظم نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس زیادہ دیر نہیں چلے گا، 12، 13 یا 14 اگست سے پہلے ہی اس کیس کا فیصلہ آجائے گا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف خوش قسمت ہیں کہ وہ تیسری بار وزیراعظم بنے مگر میاں صاحب بہت ضدی ہیں وہ اڑجاتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں جب کہ لوگ بھاگ جائیں گے اور میاں صاحب اکیلے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے وزیراعظم بننے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں جب کہ پی ٹی آئی تو انہیں ہی وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا کوئی دشمن نہیں، یہ خود اپنے دشمن ہیں جب کہ گرینڈ اپوزیشن کے حوالے سے عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔