اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواز شریف کو عہدے سے ہٹانے میں فوج کا کیا کردار تھا؟ سابق آرمی چیف نے سب کچھ واضح کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نا اہلی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ میرٹ اور عوام کی خواہشات کے عین مطابق کیا گیا ہے، نواز شریف نے پاکستانی عوام سے جھوٹ بولا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوتا۔ بھارتی چینل سے گفتگو میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ فیصلے پر سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوئی وجہ نہیں، فیصلہ میرٹ پر ہوا فوج کا کوئی کردار نہیں۔ امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد روکے جانے پر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ امداد رک جانے سے پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ جنوبی ایشیا اور پاکستان کے حالات سے پوری طرح آگاہ نہیں، انہیں خطے کی صورتحال سمجھنے کی ضرورت ہے۔پرویز مشرف نے مزید کہا کہ کشمیر میں لوگ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت جو کر رہا ہے اس پر بھارت کو شرم آنی چاہیے۔