اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

’’ نظر ثانی درخواست کا بھی کوئی فائدہ نہ رہا‘‘ ایک ایسی خبر جس نے نواز شریف کی آخری امید بھی توڑ دی

اسلام آباد: نواز شریف کی جانب سے نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت پاناما کیس کا بینچ ہی سنے گا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نواز شریف نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے پر پارٹی کی مشاورت سے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔تاہم اب اس حوالے سے قانونی ماہرین کی جانب سے اہم نقطہ اٹھایا گیا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نظر ثانی اپیل کا نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ نظر ثانی اپیل کیس کی سماعت بھی پاناما کیس کا بینچ ہی سنے گا۔ اس لیے یہ قدرے ناممکن ہی ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ تبدیل کیا جائے۔