اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر اعظم کی نااہلی ، تحریک انصاف کا آج یوم تشکر

پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں جلسے کی تیاریاں مکمل ، پارٹی قائدین کیلئے سٹیج تیار ، عمران خان اور پرویز خٹک نے انتظامات کا جائزہ لیا
اسلام آباد: وزیر اعظم کی نااہلی پر تحریک انصاف آج یوم تشکر منا رہی ہے ، پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں ، پارٹی قائدین کے لئے سٹیج تیار ہوگیا ، کرسیاں بھی پہنچا دی گئیں ، رات کو شاندار آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ، عمران خان نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا ۔ پاناما کیس کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف یوم تشکر منا رہی ہے جس کیلئے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں بھرپور جشن کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ جلسہ گاہ میں پارٹی قائدین کے لئے سٹیج تیار ہوگیا اور کرسیاں بھی لگ گئیں ۔ لائٹنگ سسٹم اور ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کر دیا گیا ۔ پریڈ گراؤنڈ پی ٹی آئی کے پرچموں سے سجا ہے ، کھلاڑی آج جوش و جذبے کے ساتھ جشن میں شریک ہوں گے ۔ عمران خان، پرویز خٹک اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ عمران خان نے کارکنوں سے خطاب میں سابق کھلاڑیوں کو پارٹی میں واپسی کی دعوت دی ۔ کپتان کی آمد پر جڑواں شہروں کے کارکنان بھی پریڈ گراؤنڈ پہنچے ۔ خواتین بھی اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پوری تیاری کے ساتھ آئیں ۔ کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں آتشبازی کا مظاہرہ کرکے رنگ جمایا ۔