اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شاہد خاقان عباسی اور شیخ رشید وزارت عظمیٰ کیلئے مدمقابل، کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد امیدوارشاہد خاقان عباسی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کا غذات نامزدگی حاصل کر لئے۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازسے بھی ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال اور سیاسی امور پر گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر سپیکر ایاز صادق نے شاہد خاقان کو نامزدگی پر مبارکباد دی، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا میں پارٹی کا اعتماد کرنے پر مشکور ہوںاور ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔دوسری طرف شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ امیدوار منتخب کرنے پر عمران خان کا مشکور ہوں،کل پارلیمانی اجلاس میں خورشید شاہ جو فیصلہ کریں گے ہمیں وہ قبول ہو گا۔