اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کھاریاں سپرلیگ کامیدان سجنے کوتیار،سیاسی رہنماء بھی چوکے چھکے لگانے کوبیتاب

کھاریاں(علی اکبر)کھاریاں کنگزکے زیراہتمام کھاریاں سپرلیگ کی شاندارلانچنگ تقریب ٹی ڈی سی پی ریسٹورنٹ میں سجائی گئی ، ممتازسیاسی وسماجی رہنماء حاجی محمداسلم،حاجی جاویداقبال ملک اورعثمان اکبرعباسی مہمانان خصوصی تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد اسلم نے بتایا کہ 6کروڑروپےکی گرانٹ مل گئی ہےعنقریب میونسپل کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا جائے گا،انکاکہنا تھاکہ ایم این اے چودھری عابدرضا کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں،14اگست تقریب کیلئے 5رکنی کمیٹی بنا دی ہے،اپنے خطاب میں چیئرمین کھاریاں سپرلیگ سلمان مشتاق نے کہا کہ کھاریاں سپرلیگ کے خواب کوتعبیرمل گئی ہے،کھاریاں میں کرکٹ کوفروغ ملے گا،کھاریاں کنگزکےفرنچائزرعرفان ریحان راجپوت نے کہا کہ کھاریاں میں کھیلوں کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے،جبکہ سپانسرکھاریاں کنگزگل زیب چٹھہ کاکہنا تھا کہ کھاریاں کنگزکی کامیابی کے لئے دعا گوہیں،کھاریاں میں کرکٹ کو پروموٹ کرینگے،کھاریاں کنگزکیلئے ہماری نیک خواہشات ہیں،اس موقع پر عثمان اکبر عباسی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کھاریاں کے کھلاڑی پنجاب اورپاکستان کی ٹیم میں کھیل کر اپنے شہر کا نام روشن کریں،ن لیگی رہنما ءحاجی جاویدملک نے کہا کہ کوٹلہ برادران کی قیادت میںکھاریاں کی محرومیوں کا خاتمہ کرکے تمام بنیادی سہولیات فراہمی اورکھیلوں کا فروغ ہمارامشن ہے،اس موقع پر کھاریاں کنگزکے کپتان چودھری علی رضانے اس عزم کیا اظہارکیا کہ کھاریاں سپرلیگ کافائنل جیت کر آزادی کاتحفہ دینگے، کھاریاں کنگز کے لئے Sage, Organicاورامن ریسٹورنٹ کولائف ٹائم برانڈپارٹنرہونے کا اعلان بھی کیاگیا،تقریب سے ،ملک ندیم اختر،چودھری خاورشہزاد،عقیل برلاس،چودھری ضیغم ٹوپہ،چودھری عتیق الرحمٰن نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا،تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لئے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔