اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں طاہرمشہدی کا ممبران پراظہاربرہمی

اسلام آباد(شیرازنظامی)سینیٹرکرنل(ر) طاہر مشہدی کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کااجلاس منعقدہو،اجلاس میں ارکان کمیٹی کی کم حاضری پر تبصرہ کیاگیا،طاہرمشہدی نے کہا کہ بعض ممبران یہاں موجود ہیں لیکن ان کیلئے سیاسی معاملات کمیٹی معاملات سے زیادہ اہم ہیں ،اجلاس میں وسطی ایشیائی ریاستوں سے پاکستان بجلی درآمد کے منصوبے کاسا ایک ہزار میگا واٹ پر بریفنگ بھی دی گئی، ایم ڈی این ٹی ڈی سی ظفر عباس نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کاسا منصوبے سے بجلی مئی سے ستمبر کے درمیان حاصل ہوگی اور منصوبے سے بجلی کا ٹیرف ساڑھے نو امریکی سینٹ فی یونٹ ہو گا، کمیٹی نے کراچی سرکولر ریلوے اور کیٹی بندر کی پیش رفت پر جائزہ لے لیا۔