اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پارٹی فنڈنگ کیس: حنیف عباسی نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکہ دےدیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں درخواست گزارحنیف عباسی نے اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرا دئیے۔متفرق درخواست میں کہا گیاہے کہ ریکارڈ جعلی اور خود ساختہ ہے، ریکارڈ میں خلا کو پُر کرنے کیلئے ڈونرز کی دوبارہ انٹریز دکھائی گئیں۔ حنیف عباسی نے کہاکہ تحریک انصاف کا پیش کردہ ریکارڈ ایس اے آر اے کی ویب سائٹ سے ملتا نہیں۔ ایس اے آر اے کے مطابق 2010 سے 2013 تک 20 لاکھ 17 ہزار 750 ڈالرز پاکستان بھیجے گئے، دستاویزات کے مطابق 19 لاکھ 19 ہزار 131 ڈالرز بھیجے گئے۔درخواست میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ ایس اے آر اے اور پی ٹی آئی ریکارڈ میں 98 ہزار ڈالرز کا فرق ہے، 2012،13 کے جعلی اکاؤنٹس پیش کرکے عدالت سے جعلسازی اور دھوکہ دہی کی کوشش کی گئی۔