اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف کی نااہلی پر گجرات کے میئر حاجی ناصر کا ایسا اظہار خیال کے آپ سن کر خیران ہو جائیں

گجرات ( جہانزیب ضیاء ) میئرگجرات حاجی ناصرمحمود نے سپریم کورٹ کے پانامہ کیس فیصلے غلط قراردیدیا،ان کاکہنا تھاکہ نوازشریف کو نااہل قراردینے کے فیصلے کوعوام نے قبول نہیں کیا مگر پھر بھی غلط فیصلے کوبھی تسلیم کرنے پر نوازشریف کو سلیوٹ کرتاہوںحاجی ناصر محمودنے تمام جماعتوں کے سیاسی قائدین کے کردارپرانگلی اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صرف نوازشریف ہی محب وطن ، ایماندار،دیانتدار،مخلص،وفادارلیڈرہے ،حاجی ناصرمحمودنے پانامہ کیس کوعالمی سازش قراردیتے ہوئے انکشاف کیا کہ عالمی قوتیں اورملک میں موجودسیاسی عناصرمل کرسی پیک منصوبے کوناکام بنانا چاہتے ہیں،میئرگجرات حاجی ناصرمحمود نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نیاپاکستان کا نعرہ لگاکرنوجوانوں کوورغلانے والے عمران خان نے کے پی کے میں کونسا تیرماراہےخیبرپختونخواہ کے کسی بھی سرکاری سکول کے بچے میٹرک امتحانات میں پوزیشن نہیں لے سکےجبکہ وہاں کے سرکاری ہسپتالوں کا بھی براحال ہےعدل وانصاف کا نعرہ لگانے والے نے کے پی کے میں نیب کوبندکردیا ہواہےاگر کے پی کے کاوزیراعلی اوروزراء کرپٹ نہیں ہیں توعمران خان احتساب کیوں نہیں ہونے دے رہاحاجی ناصرمحمود نے مزید کہا کہ سیتاوائٹ کیس میں ڈی این اے ٹیسٹ نے عمران خان کی پارسائی کوبے نقاب کردیاہواہےاس لئے وہ غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے سیاست کوخیربادکہہ دیںحاجی ناصرنے کہا کہ نوازشریف اورشہباز شریف میں کوئی اختلاف نہیں ہےشہبازشریف اپنے باپ کی طرح بڑے بھائی نوازشریف کا احترام کرتے ہیں،