اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں ردو بدل نہ کرنے کا فیصلہ خصوصی حالات کی وجہ سے کیا گیا۔ اوگرا حکام کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 79 روپے 90 پیسے مقرر ہے جب کہ پیٹرول کی موجودہ قیمت 71 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہے۔ واضح رہے کہ اوگرا نے ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 5 روپے 7 پیسے اور پیٹرول کی قیمت 3 روپے 67 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس کے علاوہ اوگرا نے مٹی کا تیل 13 روپے، لائٹ ڈیزل 10 روپے ایک پیسے مہنگا کرنے کی سفارش بھی کی تھی۔