اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سراج الحق ن لیگ کی ریلی میں جاں بحق ہونے والے حامد کے گھر پہنچ گئے، رسمِ قل میں شرکت

گجرات :امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق دو روز قبل نواز شریف کے پروٹوکول کی گاڑی کے نیچے جاں بحق ہونے والے بچے حامد کے گھر پہنچ گئے اور اس کے رسمِ قل میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل گجرات میں نواز شریف کے سیکیورٹی پروٹوکول کی گاڑی نے ایک بچے حامد کو کچل دیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے حامد کی آج (اتوار کو)جامعہ مسجد فضل میں رسمِ قل ادا کی گئی جس میں ن لیگ کے کسی مقامی و قومی رہنما نے شرکت نہیں کی تاہم امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے رسمِ قبل میں مقامی قیادت کے ہمراہ شرکت کی۔ سراج الحق نے حامد کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی اور ان سے بچے کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔