اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,082FansLike
9,980FollowersFollow
562,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شہدا قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے، شہباز شریف کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا قوم کے ہیروہیں اوران کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وطن پرجانیں نچھاورکرنے والے سیکیورٹی اہلکاروںاورشہریوں کوسلام پیش کرتے ہیں ،وزیراعلیٰ شہباز شریف کوئٹہ حملے میں جاں بحق افرد کے لواحقین کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفاک دشمن کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا ن لیگ کی حکومت نے کاشتکاروں کے مفادات کاہرسطح پرتحفظ کیاہے اور امید ہے آئندہ فصلوں کی اچھی پیداوارسے کاشتکار معاشی طورپرخوشحال ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کاشتکارمیرے بھائی ہیں،ان کی فلاح وبہبود مجھے بے حدعزیزہے، فصلوں کی پیداوارمیں اضافے کے ساتھ زیرکاشت رقبے میں بھی اضافہ ہواہے،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کسان پیکیج سے کاشتکاروں کوحقیقی معنوں میں ریلیف مل رہاہے اور گندم کی شاندارفصل سے چھوٹے کاشت کارکو فائدہ پہنچاہے۔