اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بہاولپور:پولیس کا مدعیوں کے ساتھ مل کر خاتون کا قتل۔۔۔

مظفرگڑھ علی پور(رپورٹ:نعمان لغاری)ضلع بہاولپور کے علاقے اوچ شریف کی پولیس نے بکری چوری کے الزام میں ضلع بہاولپور کے علاقے جاگیر صادق آباد کے رہائشی محمد صادق کے گھر میں داخل ہو کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،دھکے لگنے سے محمد صادق کی والدہ رضیہ مائی جانبحق ہو گئی۔پولیس تھانہ اوچ شریف ،جانبحق ہونے والی خاتون رضیہ مائی کی لاش مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پھینک کر فرار ہو گئی۔رضیہ مائی کے لواحقین کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لاش رکھ کر پولیس گردی کیخلاف احتجاج جاری ہے۔جانبحق ہونے والی خاتون رضیہ مائی کے بیٹے محمد صادق نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ،پرویز نامی شخص نے اس کے سالوں صابر ، اور ، رزاق پر تھانہ اوچ شریف میں بکری چوری کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے جس پر مدعی ،پرویز ،مجید ، حمید ،اور وحید تھانہ اوچ شریف کے Asi سراج اور مزید 6 اہلکاروں کے ہمراہ ہمارے گھر میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور ہماری خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا ،پرویز ،مجید ، حمید ،اور وحید نے پولیس کے ساتھ مل کر میری والدہ کو دھکے مارے ،جس سے سے میری والد موقع پر جانبحق ہو گئی اور پولیس اس کی لاش کو اٹھا کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور میں پھینک کر فرار ہو گئی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب اور آئی جی پنجاب نوٹس لیں اور تھانہ اوچ شریف کے Asi سراج اور پرویز ،مجید ، حمید ،اور وحیدکو گرفتار کر کے ہمیں انصاف فراہم کرائیں۔