اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سرگودھا: 10 مزدوروں پر پہاڑی تودہ گر گیا، 2 کی لاشیں نکال لی گئیں، باقی کی تلاش جاری۔۔۔!

سرگودھا (نیوزالرٹ) سڑکیں بنانے کیلئے پتھر نکالنے والے 10 مزدوروں پر پہاڑی تودہ گر گیا، امدادی کارروائیوں کے بعد دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ہیوی مشینری کے ذریعے باقی افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں مزدور سٹون کرشنگ کا کام کر رہے تھے کہ اسی دوران ان پر پہاڑی تودہ آن گرا جس کے نتیجے میں 10 افراد اس کے ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ہیوی مشینری کی مدد سے مزدوروں کو نکالنے کا کام شروع کردیا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ بھی حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں امدادی کام کرا رہے ہیں۔امدادی ٹیموں نے ہیوی مشینری کی مدد سے 2 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی ہیں جبکہ باقی مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ سرگودھا میں سٹون کرشنگ کا بہت بڑا کام ہے جہاں بارود کے دھماکے سے پتھر توڑے جاتے ہیں ، اتنے خطرناک کام کے باوجود مزدوروں کیلئے خاطر خواہ حفاظتی انتظامات کا کوئی بند و بست نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے گزشتہ کچھ دنوں کے دوران 9 افراد مختلف حادثات کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔