اسٹیڈیم کے باہر تصادم، اسٹوکس تفتیش کے لیے گرفتار

لندن: انگلش آل راؤنڈر بیٹسمین بین اسٹوکس کو برسٹول اسٹیڈیم کے باہر تصادم کرنے کے جرم میں پولیس نے گرفتارکر کے تفتیش کے بعد رہا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو انگلینڈ اور وینڈیز کے مابین میچ ہوا جس میں انگلش ٹیم نے 0-2 سے میچ جیت کر ناقابل شکست برتری حاصل کی مگر اسٹیڈیم کے باہر ایک تنازع ہوا جس میں مبینہ طور پر انگلش ٹیم کے دو کھلاڑی اسٹوکس اور ہیلز ملوث پائے گئے۔برطانوی پولیس نے پیر کی صبح کارروائی کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا اور رات گزارنے کے بعد صبح رہا کردیا گیا جبکہ ہیلز کو بھی پولیس نے تفتیش کے لیے طلب کررکھا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اسٹوکس پر آئندہ دو میچز جبکہ ہیلز پر ایک میچ کھیلنے کی پابندی عائد کردی، پولیس کے مطابق اسٹیڈیم کے باہر 27 سالہ نوجوان زخمی حالت میں پایا گیا عینی شاہدین کا کہنا ہے اسٹوکس نے ہیلز کے ساتھ مل کر نوجوان پر بیٹ سے تشدد کیا جس سے اُس کا چہرہ زخمی ہوگیا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسٹوکس کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا تاہم ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا اس لیے انہیں اگلی صبح رہا کردیاگیا۔ترجمان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہیلز دوسرے شہر میں ہیں اور انہوں نے جلد پولیس کو بیان ریکارڈ کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔