اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ،چرس اور شراب برآمد ، ملزمان گرفتار

جہلم (کلیم شاہ ) ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت پرتھانہ صدر کے اے ایس آئی مسعود احمد نے دوران گشت روہتاس روڈ جہلم محلہ رشیدہ آباد کے رہائشی ملزم محمد تنویر ولد سائیں محمد سے 03لیٹر شراب ،تھانہ سول لائن کے محمد ندیم اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم بابر علی ولد ہدایت اللہ سکنہ شمالی محلہ جہلم سے 05 لیٹر شراب ، افتخار افضل اے ایس آئی نے دوران گشت محلہ چشتیاںکے رہائشی ملزم محمد شفاعت ولد محمد ولایت سے 05 لیٹر شراب ،تھانہ سٹی کے اے ایس آئی احتشام الحق نے دوران گشت دینہ کے رہائشی ملزم غلام ادریس ولد مصطفی ٰ سے 05 لیٹر شراب ،تھانہ منگلا کینٹ کے ایس آئی محمد الطاف نے دوران گشت پسوال کے رہائشی ملزم ذولفقار احمد ولد اصغر رحمان سے 120 گرام چرس برآمد کی اور ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے