اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان موٹرریلی‘ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

چترال:خنجراب سے شروع ہونے والی پاک موٹر ریلی 2017 کا قافلہ بابو سرٹاپ کے ذریعے کاغان کی جانب رواں دواں ہے‘ یہ قافلہ امن کا پیغام لے کر گوادر تک جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیرِ اہتمام خنجراب سے شروع ہونے والی اس موٹر ریلی میں 500 سے زائد موٹر سائیکلیں اور 300 کے قریب گاڑیاں شامل ہیں‘ یہ قافلہ کاغان سے ہوکر ایبٹ آباد کے راستے کل اسلام آباد پہنچے گا۔

امن کا پیغام لے کرسفر کرنے والی یہ امن ریلی جہاں سے گزرتی ہے ‘ وہاں کے لوگ نہایت والہانہ انداز میں اس کا استقبال کرتے ہیں۔ کوراغ کے مقام پر چھوٹے بچیوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پھول اور غبارے لیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے جسے شرکاء نے نہایت سراہا۔ ریلی کے شرکاء نے ایک روز قبل سطح سمندر سے 12500 فٹ کی بلندی پر شندور ٹاپ میں رات گزاری‘ جہاں چترال سکاؤٹس کے جوانوں نے ان کا استقبال کیا اور ان کی مہمان نوازی کی۔ نقطہ انجماد سے پانچ ڈگری کم درجہ حرارت کی شدید سردی میں شرکاء نے خیموں میں رات گزاری۔ اس ریلی میں پانچ سو کے قریب موٹر سائیکلیں ، تین سو گاڑیاں حصہ لے رہے ہیں جن میں چترال، مالاکنڈ اور سوات سے بیس گاڑیاں شامل ہوئی ہیں۔ یہ ریلی شندور ٹاپ کے راستے چترال سے پہنچی تھی اور وہاں سےاسلام آباد ہوتے ہوئے 31 اکتوبر کو ساحلی شہر گوادر میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس ریلی کا بنیادی مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے۔