اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرپیپلزپارٹی ضلع گجرات کی احتجاجی ریلی

گجرات(وقاص احسان) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے زیر اہتمام مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کچہری چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے باہر پہنچی ، مظاہرین نے پلے کارڈزاور بینرز اٹھا رکھے تھے،احتجاجی ریلی کی قیادت ضلعی صدر ضیاء محی الدین، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد ظہیر،ضلعی صدر خواتین وزیر النساء ایڈووکیٹ نے کی اس موقع پر چودھری رضوان دلدار، خواجہ حماد اکرم ، سمیت سینکڑوں کارکن موجود تھے ،ضلعی صدر ضیاءمحی الدین نے کہا ہے کہ چئیرمین بلاول بھٹو کی آواز پر احتجاجی ریلی نکالی گئی حکومت عوام پر مہنگائی کے بم گرارہی ہے،پیپلز پارٹی کے دور میں پٹرول کی قیمتیں اور مہنگائی کم تھی آج بھی لوگ پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کررہے ہیں ،ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد ظہیر نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے غیر ضروری اخراجات پورے کرنے کیلئے مہنگائی کررہی ہے ہم اسکے شدید مخالفت کرتے ہیں۔