اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,764FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فیصل آباد :جھنگ روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق

زخمی ہونے والوں میں 4 سالہ تصور ، 6 سالہ سویرا ، 30 سالہ رضیہ بی بی شامل ہیں ، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا
فیصل آباد : فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر خستہ حال مکان کی چھت گرگئی جس سے تین افراد زخمی جبکہ ایک بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ زخمیوں کو ریسکیو ٹیمیوں نے طبی امداد دی ۔ جھنگ روڈ پر لکڑ منڈی کے قریب خستہ حال مکان کی چھت گر گئی جس سے 4 سالہ تصور 6 سالہ سویرا اور ان کی والدہ 30 سالہ رضیہ زخمی ہو گئے جبکہ 6 سالہ بچہ نہال جاں بحق ہو گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ملبے کے نیچے سے نکال کر طبی امداد دی گئی ۔