اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

انتخابات ترمیمی بل 2017ءاور ختمِ نبوتؐ سے متعلق حلف نامہ اصل شکل میں بحال

اسلام آباد(نیوزالرٹ)قومی اسمبلی میں انتخابات ترمیمی بل 2017ء متفقہ طورپرمنظورکرلیاگیا،انتخابات میں ترمیم کا بل وزیرِ قانون زاہد حامد نے پیش کیا انتخابات ترمیمی بل 2017ء کے اہم نکات کے تحت قادیانی، احمدی یا لاہوری گروپ کا آئین میں درج سٹیٹس برقرار رہےگاجبکہ ختمِ نبوتؐ کے حوالے سے حلف نامہ اصل شکل میں بحال کر دیا گیا ہے،بل میں ختمِ نبوتؐ کے حوالے سے انگریزی اور اردو میں حلف نامے شامل کر دئیے گئے ہیں ترمیمی بل کی منظوری کے دوران شیخ رشید نے وفاقی وزیر قانون کی وضاحت پر شور شرابا شروع کر دیا جس پر سپیکر نے ان کا مائیک بند کر دیا شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر قانون زاہد حامد سے کوئی وضاحت نہیں مانگی تو یہ کیوں دے رہے ہیں،تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں انتخابات ترمیمی بل 2017ء متفقہ طور پر منظور اور ختمِ نبوتؐ کے حوالے سے حلف نامہ اصل شکل میں بحال کر دیا گیا ہے یہ بل وفاقی وزیرِ قانون زاہد حامد کی جانب سے پیش کیا گیا تھا،اسمبلی سے خطاب میں وزیرِ قانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ 2002ء کے عام انتخابات سےقبل نہ صرف نشستوں میں اضافہ کیا گیا بلکہ مشترکہ انتخاب کی بھی منظوری دی گئی، اس بل میں قادیانی، لاہوری گروپ اور احمدی کا وہی سٹیٹس وہی رہے گا جو آئین میں درج ہے انہوں نے بتایا کہ ختمِ نبوتؐ کے حلف کے تحت 10 روز میں حلف نامہ جمع کرانا لازمی تھا تاہم میری تجویز تھی کہ10 دن کی شق کو ختم کر دیا جائے اس شق کو اصل صورت میں بحال کرنے کی بات کی تھی تمام جماعتیں اب اس بات پر متفق ہیں کہ اس شق کو اصل صورت میں بحال کر دیا جائے جبکہ سیون سی اور سیون بی کے الفاظ وہی ہیں جو پہلے تھے وزیرِ قانون کا کہنا تھا کہ اب دونوں حلف نامے انتخابی ایکٹ میں شامل کر دئیے گئے ہیں،وزیرِ قانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ میں ختمِ نبوتؐ پر یقین رکھتا ہوں اور میں اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا میرے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا گیا مجھے اپنے حلقے کے لئے ایک ویڈیو بھی جاری کرنی پڑی، اس موقع پرعوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نےاجلاس کےدوران اپنی نشت پر کھڑے ہو کر شور مچانا شروع کر دیا اور کہا کہ کسی رکن اسمبلی نے وزیرِ قانون زاہد حامد سے وضاحت نہیں مانگی تو یہ کیوں دے رہے ہیں بتایا جائے غلطی کس سے ہوئی ناموس رسالتؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا انہوں نے مطالبہ کیا کہ راجہ ظفر الحق کمیٹی کی سفارشات اسمبلی میں رکھی جائیں شیخ رشید کے شور شرابا کرنے پر سپیکر نے انکا مائیک بند کر دیا،اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا ایک اجلاس ہوا تھا جس میں انتخابی ترمیمی ایکٹ میں ختمِ نبوتؐ سے متعلق آئی این فارم کی شق 7-B اور 7-C کو اصل شکل میں بحال کر نے پر اتفاق کیا گیا تھا سپیکر ایاز صادق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے سوائے پارلیمانی رہنمائوں نے حلقوں کی حد بندی سے متعلق آئینی ترمیم پر بھی اتفاق کیا ہے جس پر وزیرِ قانون زاہد حامد نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کو دوبارہ بھیجا جائے۔