اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,993FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

گالی اوربوگس چیک دینے پرجرمانہ لاگو

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )دبئی میں گالی دینے، چیک باؤنس ہونے اور ہوٹل کے کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا عرب میڈیا کے مطابق دبئی حکومت نے عدلیہ پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے کم سنگین جرائم پر پولیس اور فیملی پراسیکیوشن ونگز کو جرمانے کے اختیارات تفویض کر دیئے ہیں دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسی کے جاری کردہ حکم نامے کے تحت اب پولیس اور فیملی پراسیکیوشن ونگز جرمانہ کرنے کے مجاز ہوں گے نئے قوانین کا مقصد دبئی آنے والے سیاحوں کو عدالتی کارروائیوں کی وجہ سے ہونے والی تاخیر سے بچانا ہے نئے قوانین کے تحت گالی دینے والے شخص کو بھی 2 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا پڑے گا جو پاکستانی روپوں میں 57 ہزار روپے بنتا ہے جب کہ ہوٹل میں کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر 50 ہزار درہم تک جرمانہ کیا جاسکے گا البتہ اس خبر میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دبئی حکومت کے مطابق کس چیز کو گالی میں شمار کیا گیا ہے یا پھر گالی کی تشریح کے لیے بھی وہاں کی عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا اسی طرح خودکشی کی ناکام کوشش کرنے پر ایک ہزار درہم اور فون کے ذریعے تنگ کرنے پر 5 ہزار درہم تک جرمانہ ہو گا۔