اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرنسی ایکسچینج شاپ میں انوکھی ڈکیتی،ڈاکوؤں کوپولیس خودفرارکرانے پہنچی

گلیانہ(ارشدراجہ+نوازمغل)تھانہ گلیانہ سے چندگزدورگلیانہ چوک میں کرنسی ایکسچینج شاپ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردت،ڈاکوگن پوائنٹ پر15لاکھ روپے لوٹ کرپولیس کی مددسے فرارہوگئے، نوبل کرنسی ایکسچینج پرہونیوالی ڈکیتی کی واردات کے بعدڈاکوؤں کوفرارکرانے کیلئے 2پولیس اہلکاروں نے تعاقب کے نام پرکرداراداکیا جسکی وجہ سے پولیس کے مشکوک کردارپرکئی سوالات اٹھ گئے دوسری جانب تاجربرادری شدیدعدم تحفظ کاشکارہوکررہ گئی، تاجروں نے ڈی پی اوگجرات جہانزیب خان سے خودانکوائری کرکے ملزمان کوٹریس کریں کیونکہ بظاہرایسانظرآرہاہے کہ ملزمان کے ساتھی مقامی پولیس میں بھی موجودہیں۔